سجل علی اور احد رضا میر کی خوبصورت تصویر وائرل

December 31, 2020

معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر اداکار، گلوکار و تھیٹر آرٹسٹ احد رضا میر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ سجل علی کے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی مداح پائے جاتے ہیں، سجل علی کی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی تعریفیں پڑوسی ملک بھارت سے بھی آتی رہتی ہیں۔

سجل علی اور احد رضا میر بہت کم ہی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں، دونوں کی جوڑی انتہائی سُلجھی ہوئی اور سنجیدہ ہونے کے سبب مداحوں کو بھی خوب بھاتی ہے۔


سجل علی کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں احد رضا میر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

سجل علی اور احد رضا میر اس تصویر میں مغربی لباس پہنے ہوئے ہیں اور نہایت حسین نظر آ رہے ہیں۔

سجل علی کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں مداح دونوں کی خوب خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہاداکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے رواں سال مارچ میں شادی کر لی تھی۔

اپنی شادی کا اعلان اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیا تھا۔

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کئی روز تک جاری رہی تھیں جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی تھی۔