• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی کیلئے بہترین احساس کونسا ہے؟

پاکستان فلم اور ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ ’میرے لیے سب سے بہترین احساس یہ ہے کہ میں اپنی ماما کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہوں۔‘

گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں سجل علی کی مرحوم والدہ نے اُن کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔



اداکارہ کی اِس پوسٹ پر اُن کی ساس نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میری سب سے پسندیدہ تصویر ہے۔‘

اِس کے علاوہ سجل علی نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ پارک میں بیٹھی پریشان نظر آرہی ہیں۔

View this post on Instagram

Dil hay Chota sa... choti si aasha

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on


سجل علی نے اپنی تصویر کے کیپشن میں مشہور بھارتی گانا ’دل ہےچھوٹا سا، چھوٹی سی آشا‘ کے بول لکھے۔

یاد رہے کہ سجل علی کی والدہ 2017 میں جان لیوا مرض کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں جبکہ اداکارہ رواں سال پاکستان کے نامور اداکار احد رضا میر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ 

تازہ ترین