ہنگورجہ: تین افراد کے قتل کا مقدمہ، 6 افراد کیخلاف درج

January 03, 2021

ہنگورجہ(نامہ نگار) ہنگورجہ کے قریبی گائوں میں تین افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ خانواہن تھانے میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 6 افراد کیخلاف درج،پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گائوں محمد عالم گوندل میں دھنی بخش گوندل نامی ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے والد احمد علی گوندل، ماں سکینہ گوندل اور نوجوان بہن شکیلا گوندل کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کرنے کا مقدمہ خانواہن تھانے میں مقتول احمد علی گوندل کے بھائی محمد خان کی مدعیت میں دھنی بخش ،منظور، منور ،عبدالطیف، عبدالقادر اور ایک نامعلوم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایس ایچ او خانواہن محمد قابل بھیو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کاروائی کر کے چار ملزمان منظور، منور ،عبدالطیف، عبدالقادر کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم دھنی بخش نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے باپ ،ماں اور بہن کو زرعی زمین کے معاملے پر قتل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ جلد ان کو گرفتار کیا جائیگا۔