اس موسم سرما ٹماٹر سے اپنا چہرہ نِکھاریں

January 04, 2021

2021 کے آغاز کے ساتھ ہی آپ اپنی جِلد کو صحتمند رکھنے کے لیے ایک آسان عہد کرسکتے ہیں جس میں آپ کی صحت مند غذا ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

اس موسم سرما، آپ ایک عام مشروب پر قائم رہ سکتے ہیں جو آپ کی جلد کو ناصرف نِکھارے گی بلکہ چمکدار بھی بناسکتی ہے۔

اس مشروب میں صرف تین آسان اجزاء شامل ہیں جو آپ کو جِلد کی پریشانیوں سے بچنے اور آپ کی مجموعی صحت کو متعدد فوائد کی پیش کش کر سکتے ہیں۔

کیا آپ اس جادوئی مشروب کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بہت پُرجوش ہیں؟ اگر آپ کا جواب ’ہاں‘ ہے تو آپ یہاں دی گئی تفصیلات پڑھیں۔

جِلد کیلئے جادوئی مشروب کے اجزاء:

اس مشروب کو کیسے تیار کریں؟

ایک انچ ادرک، تازہ ہرا دھنیا کے چند پتے اور ایک درمیانے سائز کا ٹماٹر لیں۔ تمام اجزاء کو ایک ساتھ بلینڈ کرلیں اور ہر صبح یہ پی لیں۔

اس مشروب کے بارے میں ماہرین کہتے ہیں کہ ’ٹماٹر اور ادرک کے ساتھ دھنیا استعمال کرنا ناصرف ہماری جِلد بلکہ مجموعی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ ٹماٹر سے ہماری جِلد پر موجود بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز کی وباء کم ہوتی ہے۔‘

یہ مشروب آپ کی صحت کے لیے کئی دیگر طریقوں سے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ ٹماٹر فولٹ، وٹامن سی، پوٹاشیم، وٹامن کے اور بہت سی ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔