• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس موسم سرما ’سورج مکھی کے بیج‘ کھانا نہ بھولیں

سورج مکھی کے بیجوں کو ان کی اعلیٰ غذائیت  اور ایک مخصوص ذائقے کی وجہ سے شہرت دی جاتی ہے اور جو ہمیں صحت سے متعلق بہت سے فوائد بھی فراہم کرتے ہیں۔

سورج مکھی کے بیچ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، اس سے اعلیٰ کوالٹی کا نباتاتی تیل تیار کیا جاتا ہے، جس سے مارجرین اور خوردنی تیل تیار کیا جاتا ہے۔ سورج مکھی کی بعض اقسام کے بیج لمبے ہوتے ہیں، جنہیں بھون کر بھی کھایا جاتا ہے۔

سورج مکھی کے بیجوں میں وٹامن ای، ینٹی آکسیڈنٹس، پروٹین، فائبر سمیت وہ تمام ضروری اجزاء شامل ہیں جو ہماری مجموعی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

آئیے سورج مکھی کے بیجوں کے صحت سے متعلق کرشماتی فوائد جاننے کی کوشش کریں۔

سورج مکھی کے بیجوں کے حیرت انگیز فوائد:

اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور:

سورج مکھی کے بیج وٹامن ای سے مالا مال ہیں جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں پیدا ہونے والے آزاد ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد مل سکتے ہیں۔ سورج مکھی بیجوں میں سوزش کی خصوصیات بھی ہیں جو سردی، نزلہ اور کھانسی جیسے مسائل سے نجات دلاتی ہیں۔

قلبِ صحت کو بڑھاتا ہے:

بیجوں میں ضروری فیٹی ایسڈ اور فائٹوسٹرول ہوتے ہیں، جو کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ناصرف یہ ، بلکہ فائٹوسٹیرول جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے بہت ساری مہلک بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

جِلد کیلئے عمدہ:

ہم سب خوبصورت جِلد کی تلاش میں ہیں۔ سورج مکھی کے بیج چمکتی ہوئی جِلد کا ذریعہ بن سکتے ہیں کیونکہ سورج مکھی کے بیج لینولینک، اولیک اور پالمیٹک ایسڈ جیسے ضروری فیٹی ایسڈ سے لدے ہوتے ہیں جس سے ہماری جِلد نکھرتی ہے اور ایکنی وغیرہ بھی ختم ہوتی ہے۔

وزن میں کمی میں مدد:

سورج مکھی کے بیج غذائی ریشہ سے مالا مال ہیں جو پیٹ کو محفوظ رکھتا ہے ، کھانے کی ہاضمے کو آسان کرتا ہے اور ضرورت سے زیادہ بھوک کو کم کرتا ہے۔

توانائی فراہم کرتے ہیں:

سورج مکھی کے بیجوں میں موجود وٹامن بی 1 اور الیکٹرویلیٹس ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں کافی توانائی پیدا کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین