• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کافی پینا طویل زندگی کا باعث بن سکتا ہے؟

میڈیکل جریدے شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کافی اور لمبی عمر کے درمیان ایک رابطہ ہے۔

اس ضمن میں محققین نے اپنی تحقیق اُن افراد پر کی جو روزانہ ایک سے آٹھ کپ کافی پیتے تھے جس کے بعد معلوم ہوا کہ جو افراد دن میں زیادہ کپ کافی پیتے ہیں اُن کی موت کا خطرہ عام لوگوں کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہوتا ہے یعنی جو لوگ کافی پیتے ہیں اُن کی زندگی کا عرصہ طویل ہے جبکہ کافی نہ پینے والے لوگوں کو موت جلدی آسکتی ہے۔

ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ کافی استعمال کرنے والے مردوں کی عمر میں 20 فیصد جبکہ خواتین کی عمر میں 26فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی میڈیکل جرنل میں ایک تحقیق شائع ہوئی تھی جس سے یہ معلوم ہوا تھا کہ ایک دن میں تین سے چار کپ کافی پینا صحت کو نقصان پہنچانے کے بجائے مثبت ثابت ہو سکتا ہے۔

آئیے یہاں صحت سے متعلق کافی کے کرشماتی فوائد جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

کافی کے حیرت انگیز فوائد:

کافی اینٹی آکسیڈینٹس کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے:

ہماری مجموعی صحت کو بڑھانے کے لیے کافی میں رائبوفلاوین، پینٹوٹینک ایسڈ، مینگنیج، پوٹاشیم، میگنیشیم اور نیاسین شامل ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ کا ایک بہت بڑا ذریعہ بھی ہے جو آکسیڈیٹو نقصان کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

ڈپریشن ختم کرتی ہے:

ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دن بھر میں کافی کے چار یا اس سے زائد کپ پینے والی خواتین میں ڈپریشن ہونے کے امکانات 20 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔

 ذیابیطس سے بچانے میں مفید:

کچھ مطالعات میں کافی کو ذیابیطس سے جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کافی آپ کے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرسکتی ہے۔

دماغ کو تیز تر کرتی ہے:

کافی کے اندر کیفین نامی ایک مادہ ہوتا ہے جوکہ دماغ کی کارکردگی بڑھاتا ہے۔ کافی پینے سے ذہن کے خلیات کو نشوو نما ملتی ہے، وہ زیادہ توانائی پیدا کرتے ہیں جس سے ذہن صحت مند اور توانا رہتا ہے۔ کافی سے ذہن کو پہنچنے والے چند فوائد میں یادداشت بہتر ہونا اور ردعمل میں تیزی آنا شامل ہے ۔

جگر کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے:

برطانوی طبی ماہرین کے مطابق روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پینے سے جگر کے کینسر یا اس کے کام نہ کرنے کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین