پی آئی اے انتظامیہ کا اسٹاک ایکسچینج کو وضاحتی خط

January 04, 2021

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر ہیڈ آفس کی منتقلی سے متعلق وضاحت کردی۔

پی آئی اے انتظامیہ کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ ہیڈ آفس کراچی سے منتقل نہیں کیا جارہا، ہیڈ آفس منتقلی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ قومی ایئرلائن کو منافع بخش بنانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، اصلاحاتی عمل کے تحت اہم فیصلے کیے جارہے ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کہا کہ انتظامیہ فیصلوں سے متعلق وقتاً فوقتاً اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کرے گی۔

خط میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے باعث پی آئی اے کو مالی مشکلات درپیش ہیں، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فیصلوں اور منظوری کے تحت پلان پر عمل کیا جارہا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کہا کہ پی آئی اے اسٹاک ایکسچینج کے تمام قوانین کی پاسداری کرے گی۔