چاندنی چوک پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان زخمی

January 06, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سٹیلائٹ میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹائون کا رہائشی نوجوان عبدالوہاب ولد حبیب اللہ گزشتہ روز گھر سے موٹرسائیکل پر منڈی جا رہا تھا وہ جسے ہی چاندنی چوک پر پہنچا تو سامنے سے آنےوالی موٹرسائیکل سے ٹکرا نے کے باعث معمولی تکرار ہوئی جس پر موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر کے عبدالوہاب کو زخمی کر دیا اورفرارہوگیا پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچایا ۔