سانحہ مچھ: مریم نواز کی ٹوئٹر پروفائل تبدیل

January 09, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرنے کے لیے اپنی ٹوئٹرپروفائل تبدیل کردی ہے۔

گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے بےدردی سے معصوم کان کنوں کا قتل کیا۔

اس دل دہلانے واقعے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج ہیں اور مختلف طریقوں سے ہزارہ برادری سے اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں تو وہیں مریم نواز نے بھی اپنے انداز میں متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

اس ضمن میں مریم نواز نےمائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کردی ہے۔

مریم نواز کی نئی ٹوئٹر پروفائل پیکچر

مریم نواز کی نئی پروفائل پیکچر اُن کے حالیہ کوئٹہ کے دورے کی ہے جہاں اُنہوں نے دھرنے میں شرکت کرکے ہزارہ برادری کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی تھی۔

مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے ایک خاتون کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور اُن کا دُکھ بانٹنے کی کوشش کررہی ہیں۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی نیو پروفائل پیکچر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں NewProfilePic لکھا۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کی صبح بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق ہوئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔