• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی ٹوئٹر پروفائل ایک بار پھر تبدیل

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور پی ڈی ایم جلسے کے ختم ہوتے ہی اپنی ٹوئٹر پروفائل تبدیل کردی ہے۔

13 دسمبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی جانب سے لاہور میں ایک بڑا جلسہ ہوا تھا جس سے قبل مریم نواز نے اپنی ٹوئٹر پروفائل تبدیل کردی تھی۔

اب مریم نواز نے لاہور پی ڈی ایم جلسے کے ختم ہوتے ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر ایک بار پھر سے تبدیل کردی ہے۔

 اس مرتبہ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹر پروفائل پیکچر میں اپنی تصویر لگائی ہے۔

مذکورہ تصویر میں مریم نواز کے چہرے پر مُسکراہٹ ہے جبکہ اُنہوں نے سیاہ رنگ کا کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ مریم نواز لاہور میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے کے بعد لاہوریوں کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی نیو پروفائل پیکچر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں NewProfilePic لکھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 13 دسمبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے لاہور میں ایک بڑا اور کامیاب جلسہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین