پریانکا چوپڑا کی ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ مکمل

January 11, 2021

بالی وڈ اور ہالی وڈ فلموں کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی لندن میں فلم ’ٹیکسٹ فار یو‘ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔

38 سالہ پریانکا چوپڑا گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جس کے ہدایت کار جیمز سی اسٹراؤس ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم کے سیٹ سے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔

انہوں نے فلم کی کاسٹ اور کریو کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


علاوہ ازیں فلم کی شوٹنگ کے آخری دن کا منظر بھی پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔


اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں فلم کے اس بہترین کریو کو یاد کروں گی جن کے ساتھ میں نے 3 ماہ گزارے۔

خیال رہے کہ ہالی وڈ فلم ’ٹیکسٹ فار یو‘ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر گلوکار نک جونس بھی مہمان کردار میں نظر آئیں گے۔