براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا تو عدالت رد نہ کرتی، حسین نواز

January 12, 2021

نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے دعوے میں صداقت ہوتی تو لندن ہائی کورٹ اسے رد نہ کرتی۔

حسین نواز کا براڈ شیٹ کے دعوے پر ردعمل میںکہنا تھا کہ براڈ شیٹ کا لندن ہائی کورٹ جانا سازش تھی، جس طرح پاکستان میں بھی سازشیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے معاملے کو پرکھ کر فیصلہ دیا کہ نیب اور براڈ شیٹ تنازع کا ایون فیلڈ فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ لندن ہائی کورٹ سے ہمارے خلاف فیصلہ آجاتا تو پی ٹی آئی حکومت نے واویلا مچا دینا تھا۔

انہوںنے مزید کہا کہ نیب نے ہمارے اثاثے تلاش کرتے ہوئے 6 کروڑ ڈالر گنوا دیئے، یہ رقم ایون فیلڈ کے فلیٹس کی مالیت سے بھی زائد ہے۔