شدید دھند، موٹر وے پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند

January 12, 2021

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے للہ انٹر چینج تک بند ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیںمانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، کسوال اور چیچہ وطنی سمیت متعدد علاقوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔