پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

January 13, 2021

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی مربوط حکمت عملی کے باعث پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آ) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برآمدات کی مالیت اگست 2020 میں 1.6 ارب ڈالر تھی اور دسمبر2020 میں بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

دسمبر 2020 میں پاکستانی برآمدات کی افزائش 18.3 فیصد تک رہی، گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ان کی مالیت 1.993 ارب ڈالر رہی تھی۔

ایف بی آر کے مطابق بنیادی خام مال اور درمیانی اشیاء سے متعلق 1623 ٹیرف لائنوں پر درآمدی ڈیوٹیز کم کی، اس کے علاوہ ٹیکسٹائل سے متعلقہ 164 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز ختم کردی۔

’میک اِن پاکستان‘ پروگرام کے تحت کم ازکم آٹھ شعبوں کے لیے ڈیوٹی ڈراء بیک کی شرح بڑھا دی، ایف بی آرنے کاٹن یارن کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 30 جون 2021 تک ختم کر دی۔