شہزاد اکبر اور بابر اعوان چیئرمین سینیٹ کے بلانے کے باوجود نیب کے معاملے پر اجلاس میں نہیں آئے

January 14, 2021

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بُلانے کے باوجود قومی احتساب بیورو (نیب) کے معاملے پر اجلاس میں نہ آئے۔ شہزاد اکبر لاہور میں تھے اور بابر اعوان کے خاندان میں فوتگی ہوگئی تھی، دونوں کی غیر موجودگی کے بعد نیب کے معاملات پر اجلاس بھی نہ ہوسکا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سے نیب کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نیب حکام کے اثاثوں پر بات ہوئی ہے۔