ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

January 14, 2021


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی فوج کا جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا 28 سال کا سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگیا۔ شہید اہل کار نبیل لیاقت گوجرخان کا رہنے والا تھا ۔