شمالی وزیر ستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

January 14, 2021


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر کی گئی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں ایک آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔