پی ٹی آئی نے تسلیم کرلیا 23 اکاؤنٹس سے فنڈنگ آئی ہے، مریم اونگزیب

January 14, 2021


ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تسلیم کرلیا 23 اکاؤنٹس سے فنڈنگ آئی ہے، یہ کیس 2014 میں دائر کیا گیا تھا، اب 2021 ہے، عوام فیصلہ لینے آرہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ کاغذ لہرا کر الزامات لگانے والوں کو ہتک عزت سمجھ نہیں آتی، الزامات پر آج بھی قائم ہوں۔

مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ براڈ شیٹ کا شہزاد اکبرکا جاب کنٹریکٹ سامنے لایا جائے، دوسروں پر سوال اٹھانے کے بجائےخود پر اٹھے سوال کے جواب دیں، براڈشیٹ سے معاہدے منظر عام پر لائے جائیں، حکومت کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب دینا ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہزاد اکبر صاحب کی سربراہی میں ٹیم براڈشیٹ سے ملنے گئی، یہ پاکستان کے عوام کی ہتک ہوئی ہے، اس کا جواب دیں۔