بریگزٹ کے باعث شمالی آئرلینڈ میں خوراک سپلائی میں خلل، اسٹور خالی

January 14, 2021

شمالی آئرلینڈمیں بریگزٹ کے باعث خوراک سپلائی لائن میں خلل پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں اسٹورز خالی ہوگئے۔

ادھر ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سی ای او گلین رابرٹس نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ پریشان ہو کر خوراک کی ذخیرہ اندوزی نہ کریں۔ خوراک کی سپلائی میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے، مسئلہ پر جلد قابو پالیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کی سب سے بڑی وجہ برطانوی سپلائرز ہیں، جنھوں نے کاغذات مکمل کرنے پر توجہ نہیں دی۔