کترینہ کیف کے رقص کی وڈیو وائرل ہوگئی

January 15, 2021

بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی طویل عرصے بعد رقص کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

کترینہ کیف نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رقص کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی آنے والی فلم ’ فون بھوت‘ کے رقص کے لیے ریہرسل کر رہی ہیں۔

پوسٹ کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ایک طویل عرصے بعد ہم رقص کر رہے ہیں۔


فلم میں کترینہ کے ساتھی اداکار ایشان کھتر نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پنجیری پاور۔ ساتھ ہی انہوں نے بھوت کی ایموجی بھی شامل کی ہے۔

کترینہ کیف کی ویڈیو کو اب تک 2.2 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ اسی ویڈیو پر ساڑھے 4 ہزار سے زائد کمنٹس بھی لکھے جاچکے ہیں۔