آٹوموبائلز کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اضافہ

January 15, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)آٹوموبائلز کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر کے دوران انڈس موٹر اور ہنڈا اٹلس کارز کی سیلز میں بالترتیب 84 اور 68 فیصد کے نمایاں اضافہ سے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران آٹو موبائلز کی فروخت 18 فیصد بڑھی ہے۔