• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکس کے پہلے روز مودی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں چینی صدر نے شرکت کیوں نہیں کی؟

چینی صدر شی جن پنگ نے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
چینی صدر شی جن پنگ نے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برکس کے پہلے روز بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شریک نہ ہونے والے برکس رہنماؤں میں چین کے صدر شی جن پنگ اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بھی شامل تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر ہفتے کی سہ پہر نئی دہلی پہنچے تھے، جہاں انہوں نے برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کی اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کی۔

معاملے سے براہِ راست واقف افراد کے مطابق شی جن پنگ وقت کے فرق کے باعث تھکن اور نقاہت محسوس کر رہے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر طویل پرواز کے بعد دیگر سرکاری مصروفیات میں شریک ہوئے تھے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت برکس کے دیگر رہنماؤں نے عشائیے میں شرکت کی، مرکزی وزراء اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مرکزی وزراء اور وزرائے اعلیٰ پارلیمنٹ ہاؤس سے 2 بسوں کے ذریعے نئی دہلی کے وسطی علاقے میں واقع بھارت منڈپم پہنچے، جہاں عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

2 روزہ برکس سربراہ اجلاس گزشتہ شب اختتام پذیر ہو گیا، جس میں 11 رکن ممالک اور 10 شراکت دار ممالک کے رہنماؤں کے علاوہ بعض بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید