میٹرک بورڈ، نیشنل اسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق جنرل گروپ کے ماڈل پیپرز کا اجرا

January 15, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل اسکیم آف اسٹیڈیز جس میں دیگر صوبوں کے طرز پر صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں کل نمبر 850سے بڑھا کر1100کر دیئے گئے ہیں اس سلسلے میں نویں جماعت کے کل نمبر 550اور دسویں جماعت کے کل نمبر 550 ہوں گے جس کے تحت ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ریسرچ سیکشن نے نئے ماڈل پیپرز کا اجرا ء کر دیا ہے۔ان ماڈل پیپرز کا اطلاق جماعت نہم 2021 وآئندہ اور جماعت دہم 2022 و آئندہ کیلئے ہوگا۔