سراج الحق نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنالیا

January 15, 2021

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ایک بار پھر عمران خان کو ہدف تنقید بنالیا۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خلاف ایکشن کے دعوے لفظی گولہ باری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی تبدیلی کا نہیں نااہلی، نالائقی اور غلامانہ سوچ کی سونامی کا نام ہے۔


امیر جماعت اسلامی نےمزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی عوام کی قوت خرید جواب دے چکی، اس پر حکومت نے غریبوں پر پھر پٹرول بم گرا دیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کمزور اور قومی احتساب بیورو (نیب) خود قابل احتساب ادارہ بن چکا ہے۔