جیالے پی پی کی کامیابی کیلئےکوشاں ہیں، لیاقت علی

January 16, 2021

ہڈرزفیلڈ (آئی این پی)چوہدری لیاقت علی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہڈرزفیلڈ نے کہا ہے کہ جیالے پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں،آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو آمد ہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔آزاد کشمیر بھر میں پیپلز پارٹی عملی معنوں میں فعال ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جیالے دن رات ایک کر کے پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں اور آمدہ الیکشن میں آزاد کشمیر بھر سے پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں گے۔آزاد کشمیرمیں پیپلز پارٹی آج بھی سب سے بڑی مستحکم قوت ہے، آمدہ الیکشن میں آزاد کشمیر کے عوام تیر پر ٹھکا ٹھک مہریں لگا کر پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں کیا ،اُنھوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔