مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

January 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن نمبر 5پارک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں عباسی اسپتال منتقل کی گئیں جہاں ایک شخص کی شناخت 70سا لہ محمد خان ولد نواز خان جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی عمر40سال ہے۔سی ویو،پیڑول پمپ کے قریب ٹریفک حاثے میں ایک شخص جاں بحق اور2افراد زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو جناحاسپتال منتقل کیاگیا،پولیس کے مطابق ان کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ۔