سبزی منڈی کی صفائی اورسیوریج کومکمل فعال کیاجائے،کمشنر لاہور

January 16, 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر)کمشنرلاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت واسا سے متعلقہ امور کے حوالے سے اجلاس ہوا، انہوں نے کہا ہے کہ واسا، ایم سی ایل اور ایل ڈبلیو ایم سی کا اشتراک کار صاف لاہور کی ضمانت ہے۔ مارکیٹ کمیٹی اپنی آمدن کا مختص حصہ منڈی کے سیوریج کیلئے خرچ کرے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ پھل و سبزی منڈی بادامی باغ کی صفائی اور سیوریج کو مکمل فعال کیا جائے۔