ٹام کروز نے کورونا سے بچاؤ کے لئے روبوٹس کی مدد لے لی

January 16, 2021

خطرناک اسٹنٹس اور ایکشن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کے انوکھے اقدام نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹام کروز نے بھاری بھرکم رقم خرچ کر کے روبوٹس خریدے ہیں جو کہ فلم کے سیٹ پر کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ اور اس پر عمل درآمد کرنے سے متعلق نظر رکھیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایکشن ہیرو اور فلم ساز ٹام کروز ان دنوں اپنی نئی فلم ’مشن امپاسیبل 7‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوچکی ہے جب کہ ٹام کروز ماضی میں فلم کے سیٹ پر کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلہ نہ رکھنے والے کریو پر پھٹ پڑے تھے۔

ٹام کروز نے دھمکی دی تھی کہ دوبارہ کووڈ نائنٹین کے ضابطے توڑے تو کام پر نہیں رہیں گے۔