سالگرہ کی مبارکباد دینے پر عائزہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

January 16, 2021

پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے سالگرہ کی مباکباد دینے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسٹار اداکارہ ایک روز قبل 30 برس کی ہوئیں، تو ان کے جنم دن پر مداحوں کی جانب سے انھیں خوب مبارکبادیں پیش کی گئیں۔

جس کے جواب میں اب عائزہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ جلتی ہوئی پھلجڑی پکڑے ہوئے ہیں۔

فوٹو کے ساتھ اپنے پیغام میں عائزہ نے لکھا کہ اس اسپیشل دن پر میری زندگی میں آپ لوگوں کا شکریہ۔


انھوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ انھیں اپنے مداحوں سے جتنا پیار ملا اسے بیان نہیں کیا جاسکتا۔

ساتھ میں انھوں نے اپنے مداحوں، اہلِ خانہ اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔