متنازع مردم شماری کی حتمی منظوری کیخلاف آج مظاہرہ کرینگے، مصطفی کمال

January 17, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے متنازع مردم شماری کی حتمی منظوری کیخلاف 17جنوری 2021اتوار کو(آج) بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرے کرے گی، اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمینسید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے ہفتہ کی شام کوریلی کے مقام شاہراہ فیصل بالمقابل نرسری بس اسٹاپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین شبیر قائم خانی، سیکرٹری جنرل حسنان صابر، سیکرٹری فائنانس سید شاکر علی سمیت اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل بھی موجود تھے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کسی ایک قومیت، مذہب یا فرقے کا نہیں بلکہ تمام قومیتوں، مذاہب اور تمام مکاتب فکر کا شہر ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے ہوتے مردم شُماری کو سیاسی منافقت کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے غلط مردم شُماری کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو نوٹس لینے کیلئے خط لکھا ہے، چیف جسٹس صرف نادرا کا ڈیٹا منگوا لیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔