پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو 10ہزار ریال لوٹ کر فرار

January 17, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شاہ رکن عالم پولیس کو عدیل احمد نے بتایا کہ وہ ایئر پورٹ سے رشتے دار کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہوکر گھر جارہے تھے کہ انڈر پاس کے قریب پولیس وردی میں ملبوس افراد نے ہمیں روک لیا اور دوران تلاشی میری جیب سے بٹوا لیکر چلے گئے جس میں روپوں سمیت 10ہزار ریال موجود تھے،پولیس نے شہری کی درخواست پر نامعلوم وردی میں ملبوس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔