دو گرانفروشوں کو جیل، 94 کو جرمانے

January 17, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر )گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران1227 دکانوں پر نرخ چیک کئے گئے اوردو ناجائزمنافع خوروں کو جیل بھیج دیا گیا ہے جب کہ94 گرانفروشوں کو2 لاکھ85 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے،یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے گھی، چینی اور آٹا مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔