شہریوں سے موبائل چھیننے کی وارداتیں جاری، دو گاڑیاں، 8 موٹرسائیکل بھی غائب

January 17, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں 7موٹرسائیکلوں ایک رکشے،طلائی زیورات، موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی ایک موٹر سائیکل اڑا لیا گیا۔تھانہ رتہ امرال کو حمزہ بن سلیم نے بتایا کہ اپنے موٹرسائیکل پرچک مدد ریلوے پھاٹک پہنچا تو 2 نامعلوم ملزمان نے مجھے روک لیا جواسلحہ کی نوک پر میرا موبائل اور 5ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ پیرودھائی کو محسن ملک نے بتایا کہ محمد الطاف خاکروب ، عدنان علی خان کے ہمراہ اپنےہوٹل پر موجود تھاکہ 2نامعلوم ملزمان ہوٹل میں داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر میری جیب سے 50ہزارروپے اور عدنان سے 9سوروپے چھین کر فرار گئے ۔ تھانہ ویسٹریج کو شہزادخان نے بتایا کہ میں اپنے بچے کے ساتھ لین نمبر 5سے گزر رہا تھا کہ2نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے اسلحے کی نوک پر موبائل اور15ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ ٹیکسلاکومحمد سلیم نے بتایاکہ ارشد رفیق ناز کے ہمراہ واہ یونیورسٹی بس سٹاپ نزد اوور ہیڈ بریج جی ٹی روڈ موجود تھا کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر میری جیب میں سے میرا شناختی کارڈ،میری بیوی زینب النساء کا شناختی کارڈ2 ATM کارڈ,میرا سروس کارڈ موبائل اور 1500 روپے اورارشد رفیق ناز سے موبائل اے ٹی ایمکارڈ اور35سو روپے چھین کرفرار ہوگئے۔تھانہ صدرواہ کو محمداشرف نے بتایا کہ میں اپنے گھر کے باہر موبائل پر بات کر رہا تھاکہ 3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر میرا موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد ابراہیم نے بتایا کہ چاندنی چوک میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرا رہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد نبیل رضا نقوی نے بتایا کہ لیپ ٹاپ ریپئرنگ کروانے صدیقی چوک آیا جہاں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرا رہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد طیب نذیر نے بتایاکہ میں موٹروے پولیس میں بطور ڈی ایس پی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں اس کی بیگم فوزیہ اشرف کارمیں جارہی تھی کہ حیدری چوک پر بیکرز کے سامنے سگنل پر رکی تو ایک نامعلوم ملزم گاڑی کا بایاں دروازہ کھول کر پر س زبردستی چھین کر بھاگ گیا جس میں سونے کی 6چوڑیاں اور ایک پائوچ تھا۔تھانہ نصیرآبادکو شاہد ندیم نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر سے زیورات تقریباً 19 تولے، 60 ہزار روپے، جیکٹ اور پرفیومز چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سول لائن کو محمدفاضل نے بتایا کہ میرے گھر سے 2نامعلوم عورتیں کام کے بہانے داخل ہوئیں اورایک لاکھ 90ہزارروپے چوری کرکے لے گئیں۔تھانہ ائرپورٹ کو ایڈوکیٹ محمد صدیق نے بتایا کہ میرے بھانجے نے موبائل کاایڈلگایانامعلوم اشخاص نے ہمیں گلزارقائد بلایا جب ہم گلزارقائد میں داخل ہوئے تو ان لوگوں نے ہمیں گاڑی سے باہر آنے کا کہا ہم ان کے پاس پہنچ گئے توایک لڑکا میرے ڈرائیور سرفراز کو گاڑی سے باہر کھینچنے لگاہم دوڑے تو دوسرے لڑکوں نے ہمیں مل کر مارناشروع کر دیا اور ذبردستی سرفراز کو گاڑی سے نیچے اتار کرگاڑی نمبر اے کے جے.491 لے کر فرار ہوگئے ، ملزمان موبائل فون اور دولاکھ پنتالیس ہزار روپے بھی لے گئے جب کہ اپنی گاڑی مہران نمبراے ایچ کے 820چھوڑ گئے۔تھانہ مورگاہ کو فہدراشد نے بتایاکہ میں جی ٹی روڈ اڈہ کے پاس کھڑا موبائل پر بات کر رہاتھاکہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ ٹیکسلاکو راحیلہ بشیر نے بتایا کہ میر ے گھر کے کار پورج سے جنڑیٹرلاین ایکس چوری ہوگیا۔تھانہ صدربیرونی کو مسکین نے بتایاکہ نامعلوم چور ان کے گھرکے تالے توڑکر ایل ای ڈی اور 2 پرانے موبائل چوری کر کے لے گئے۔تھانہ رمناکے علاقہ سیکٹرجی الیون فورسے عدنان خان کی موٹرسائیکل نمبر آرآئی ایم 6045چوری ہوگئی ۔