سندھ میں کورونا وائرس کے 954 مریضوں کی تشخیص، 20 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

January 18, 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10600نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 954 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 20 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3813 ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک 2587663 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، اور اب تک 236530 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 607 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح اب تک صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد214231 ہوچکی۔ اس وقت 18486 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 17518 گھروں میں، 13آئسولیشن سینٹرز میں اور 955 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 870 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جن میں سے 92 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 954 نئے کیسز میں سے 721 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 287، ضلع جنوبی 218، ضلع وسطی 124، ضلع کورنگی 67، ضلع غربی 34 اور ضلع ملیر میں 19 نئے کیسز سامنے آئے۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں شہید بینظیر آباد41، حیدر آباد 35، میرپور خاص 20، مٹیاری16، ٹھٹہ 13، ٹنڈومحمد خان 7، شکارپور 6، قمبر اور سانگھڑ 5 - 5 کیسز، جامشورو 4، ٹنڈوالہیار، عمرکوٹ اور گھوٹکی 3 - 3، خیرپور اور نوشہرو فیروز 2 - 2، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں1-1 کیسز سامنے آئے ہیں۔