صبا علی خان نے اپنے والدین کی یادگار تصویر شیئر کردی

January 18, 2021

صبا علی خان نے اپنے والدین بھارتی لیجنڈری کرکٹر نوابزادہ منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کی یادگار تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا علی خان نے آج ان دونوں اسٹارز کے مداحوں کے لیے ان کی پرانی یادیں پھر سے تاذہ کروادیں۔

سیف علی خان اور سوہا علی خان کی بہن صبا علی خان نے انسٹاگرام پر اپنے والدین کی جو تصویر شیئر کی وہ ان کی شادی کے موقع پر لی گئی تھی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے صبا علی خان نے لکھا کہ ’یہ دنیا کے بہترین والدین ہیں‘۔

انھوں نے اپنے ماں باپ کے لیے یہ بھی لکھا تھا کہ ’دو عظیم لوگ جو ایک دوسرے کے لیے بنے۔‘


واضح رہے کہ منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کی شادی سال 1969 میں ہوئی جس کے بعد ان کے ہاں 1970 میں نوابزادہ سیف علی خان کی پیدائش ہوئی۔

صبا علی خان 1976 میں پیدا ہوئیں جبکہ ان کی چھوٹی بیٹی سوہا علی خان 1978 میں پیدا ہوئیں۔