براڈ شیٹ معاملہ، وزیراعظم عمران خان کی عوام کو حقائق بتانے کی ہدایت

January 19, 2021


وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ معاملے پر قائم کمیٹی کو حقائق عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاست، معیشت اور کورونا وائرس کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس پر اراکان نے رائے دی کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے احتیاط کی ضرورت ہے۔

کابینہ اجلاس میں اپوزیش اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے احتجاج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، کابینہ ارکان نے کہا کہ جمہوری حکومت نے اپوزیشن کو پرامن احتجاج کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں براڈ شیٹ معاملہ بھی زیر بحث آیا، وزیراعظم نے براڈشیٹ معاملہ پر قائم کمیٹی کو حقائق عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی۔