معاشرے میں وکلا کا بڑا مقام ہے، پرویز الہٰی

January 19, 2021


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ معاشرے میں وکلا کا بڑا مقام ہے۔

لاہور بار کے نو منتخب صدر نے وفد کے ہمراہ پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور بار اور وکلا ء کے مسائل پر بات چیت کی۔

وفد سے ملاقات کے دوران اسپیکر پنجاب نے کہا کہ بار اور بنچ کا رشتہ مضبوط کرنا وکلا کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا برادری فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔