سوئی سدرن گیس کمپنی،کمپریسر استعال کر نےوالوں کیخلاف کارروائی شروع

January 20, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی نے کمپریسر کا استعال کر نےوالے افراد کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ صارفین کمپریسر لگا کر گیس اپنے پاس کھینچ لیتے ہےجس کے نتیجے میں گھروں میں گیس پریشر نہیں آتا کمپریسر لگانا یا اس کا استعمال کرنا ایک غیر قانونی اور بے حسی کا عمل ہےجس سے اہل محلہ متاثر ہوتے ہیں، اس عمل میں ملوث افراد کو گیس چوری ایکٹ2016کے تحت سزا دی جائیگی، کمپریسر استعمال کرنے والوں کے بارے میں مرکز شکایت 1199، میگاسروس سینٹر پر اطلاع کریں۔