سہالہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

January 20, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ سہالہ کے علاقہ میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار جاں بحق 6 شدید زخمی ہو گئے۔ ٹی چوک کے قریب ایک گاڑی ٹائر پھٹنے سے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس سے ا ن گاڑیوں میں سوار دس افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک رک گئی اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں ، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 نے فوری پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ، جاں بحق ہو نے والوں میں جواد علی ولد محمد ریاض عمر 36سال ،علیزہ جواد عمر ایک ماہ ، انیبہ جواد عمر ڈیڑھ سال ,اعزاز مسرور ولد میجر جنرل(ر) مسرور احمد شامل ہیں۔زخمیوں میں ریاض علی ولد شیخ حمید علی عمر 24 سال ،سمیعہ زوجہ جواد عمر 30سال ، یوسف ولد محمد رشید عمر آٹھ سال ، نادیہ خان دختر شہزاد زمان عمر 24 سال ، رمشا دختر حسن عمر 22سال، ایک خاتون جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔