425 بچوں اورمستحق خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم

January 20, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) الخدمت فاونڈیشن اسلام آباد کے پروگرام آرفن کیئر کے تحت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے 425زیرکفالت بچوں اورمستحق خاندانوں کیلئے تقسیم برائے ونٹر پیکج کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں میاں اسلم، حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد، ائر مارشل (ر) فاروق حبیب، الطاف شیر، سیکرٹری جنرل، ڈاکٹر محمد باقر خان خاکوانی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سمیت بچوں اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حامد اطہر نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کے لیے ملک کے ہر کونے تک پہنچے گی ۔ میاں اسلم نے کہا کہ الخدمت ہر سال کروڑوں لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرتی ہے۔الطاف شیر نے کہا کہ ہمارا ملک مشکل میں مالی امداد کرنے والوں اور انسانیت سے محبت کرنے والوں سے مالا مال ہے۔ ائر مارشل (ر) فاروق حبیب نےکہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن حقیقی معنوں میں خدمت انسانی کا استعارہ ہے۔