امریکا سے تعلقات کا انحصار پاکستان پر ہے، وزیر خارجہ

January 21, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا سے تعلقات کے تسلسل کی ذمہ داری پاکستان پر ہی ڈال دی۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تعلقات میں تسلسل کا انحصار ہم پر ہے، اگر ہماری سوچ مثبت ہے اور جس تبدیلی کا وہ اشارہ کررہے ہیں اس پر اگر ہم دیانت داری سے عمل پیرا رہتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ بائیڈن انتظامیہ اسے نہ سمجھ پائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کا انسانی حقوق پر بہت زور رہا ہے، آج مقبوضہ کشمیر کی صورت حال قابل غور ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئی انتظامیہ کو انگیج کریں گے۔