آئرش حکومت کی جانب سے ویکسین کی فراہمی کیلئے 91ملین یورو کی منظوری

January 21, 2021

ڈبلن( نمائندہ جنگ) آئرش حکومت نے ملک میں کورونا ویکسینیشن کےعمل کو تیز کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اسی حوالے سے ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں آنے والے دنوں میں 1.5 ملین افراد کو کورونا ویکسین دینے کیلے جی پی ایس اور فارماسٹ کو 91 ملین یورو ادا کرنے کی منظوری دے دی گی ہے جس کے مطابق جی پی اور فارماسسٹ کوکورونا کی دو خوراکیں دینے کے لیے 60 یورو ادا کیے جائیں گے۔وہ جی پی جو ویکسینیشن مراکز میں کام کریں گے ان کو 120 یورو فی گھنٹہ ادا کیے جائیں گے۔ برطانیہ میں این ایچ ایس مریضوں کو ویکسین کی دو خوراکیں دینے کے عوض جی پی ایس کو 28 یورو ادا کررہاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئرش حکومت نے گزشتہ روز اپنی کابینہ کے اجلاسں میں کورونا ویکسین کے جلد ازجلد ترسیل کو یقینی بنانےکے تمام پہلوؤں پر غورو خوض کرنے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ برطانیہ کی طرز پر اپنے جی پی ایس اور فارماسسٹ کو اس ویکسینشن رول آوٹ میں استعمال کیا جائے ،اس پروگرام کے لے91 ملین یورو ادا کیے جائیں گے ، چونکہ جی پی اور فارماسسٹ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکر ہیں اس لے انہیں جلد ویکسین لگائی جائے گی ۔