کوئٹہ: جنسی ہراسانی کی شکایت پر غیرسرکاری ادارے کا افسر برطرف

January 21, 2021

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان کی خاتون محتسب نے جنسی ہراسانی کی شکایت پر غیر سرکاری ادارے کے ایک اہلکار کو ملازمت سے برطرف کرنے اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام نے غیرسرکاری ادارے میں جنسی ہراسگی سے متعلق شکایت پرفیصلہ کرتے ہوئے جنسی ہراسگی ثابت ہونے پر غیرسرکاری ادا ر ے کے افسر کو ملازمت سے برخاست کرنے کاحکم دے دیا۔

جنسی ہراسگی کے کیس میں مجرم کو تین لاکھ روپے جرما نے کی ادائیگی کا بھی حکم دیا خاتون محتسب نے ہراسگی کے کیس میں کمیٹی نہ بنانے اورکوڈ آف کنڈکٹ پرعملدرآمد نہ کروانے پر ادار ے کے سربراہ پربھی ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔