جامعہ کراچی میں گورنر آج سنگ بنیاد رکھیں گے

January 22, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں سیدنا مفضل سیف الدین فیکلٹی آف لاء کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب جمعہ22جنوری2021ء کو دوپہر 3:30بجے نزد کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول منعقد ہوگی۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل مہمان خصوصی ہوں گے۔