زارا نورعباس کو خون سے لکھا خط کس نے بھیجا ؟

January 22, 2021

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے ایک مداح نے اپنے خون سے خط لکھ کر انہیں بھیجا تھا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہنس مُکھ اداکارہ زارا نور عباس کی ایک ویڈیو تیزی سے انٹرنبیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دلچسپ سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

زارا نور عباس سے سوال کیا گیا ہے کہ آج تک اُنہیں سب سے انوکھا اور عجیب تحفہ کیا ملا ہے۔


جس کا جواب دیتے ہوئے زارا نور عباس کا بتانا ہے کہ ’انہیں آج تک سب سے انوکھا اور عجیب تحفہ اُن کے ایک مداح کی جانب سے دیا گیا تھا، اُن کے مداح نے اُنہیں خوب سے لکھا ہوا خط بھیجا تھا ۔‘