13 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

January 22, 2021

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 13 اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق قومی اسمبلی کے 7 اور پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید بتایا ہے کہ سندھ اسمبلی کے 2 اور خیبر پختون خوا اسمبلی کے 1 رکن کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اراکین کی رکنیت سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات دینے پر بحال کی گئی ہے۔