• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی


اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی، الیکشن کمیشن نے سینیٹر مصدق ملک، کامران مائیکل اور شمیم آفریدی کی رکنیت معطل کی۔

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 48 ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل  کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء فواد چودھری اور علی زیدی کی رکنیت بھی معطل کردی، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، علی نواز اعوان، مہناز  اکبر عزیز، روحیل اصغر کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمشین نے مائزہ حمید، شاندانہ گلزار، شزہ فاطمہ کی رکنیت بھی معطل کردی، الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 52 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے19، خیبر پختوانخوا کے26 ارکان کی رکنیت معطل کردی، جبکہ  بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔

تازہ ترین