مراد علی شاہ کی نااہلی پر نظرِثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

January 22, 2021

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ کے وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق نظرِثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

سپریم کورٹ نے نظرِ ثانی کی درخواست پر وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالتِ عظمیٰ کے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 28 جنوری کو وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق نظرِثانی کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

روشن علی نامی شہری کی جانب سے اقامے اور دہری شہریت پر مراد علی شاہ کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

اس سے قبل عدالتِ عظمیٰ نے مراد علی شاہ کی نااہلی کی مرکزی درخواست خارج کر دی تھی۔