• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نااہلی کیس، جواب جمع نہ کرانے پر عدالت سرکاری وکیل پر برہم

کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلی سندھ کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست سے متعلق فریقین کو جواب جمع کیلئے 17 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2مئی 2013کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے جامشورو سے 2014 میں ضمنی الیکشن لڑا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے نوٹس جاری ہونے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر عدالت کا سرکاری وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ الیکشن کمیشن کا جواب کیوں جمع نہیں کراتے جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کے مراد علی شاہ کو دہری شہریت کیس سرنڈر کرنے پر سپریم کورٹ نے کلیئر قرار دیا تھا۔

تازہ ترین