’ڈی ایچ اے مافیا کلب‘ گاڑی پکڑی گئی، سیکورٹی گارڈز زیرحراست، اسلحہ ضبط

January 22, 2021

کراچی کے پوش علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مخصوص رنگ کی گاڑی پکڑی گئی ہے، جس پر ’ڈی ایچ اے مافیا کلب‘ کی فینسی نمبر پلیٹ بھی لگی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس گاڑی کی تصویر وائرل ہوئی تھی، جس پر جدید ہتھیاروں سے لیس سیکیورٹی گارڈ بھی دکھائے گئے اور سوشل میڈیا پر یہ چیلنج ٹرینڈ بن گیا تھا کہ کوئی ان گاڑی والوں کو پکڑ کر دکھائے۔

کلفٹن پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران اس گاڑی کو تحویل میں لیا گیا۔ گاڑی میں موجود سیکیورٹی گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیکورٹی گارڈز کے پاس اسلحے کے لائسنس نہیں تھے۔ دریافت پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لیا گیا اور ان کا اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

فینسی نمبر پلیٹ پر گاڑی کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔